لاہور: ملتان سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراء محمد سارم عرف سارو عمران نے ایم فل کرکے تعلیم اور محکمۂ سوشل ویلفیئر پنجاب میں فوکل پرسن اسکل ڈویلپمنٹ تعیناتی سے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔ ٹرانس جینڈر کمیونٹی ملک کا نام روشن کرنے کیلئے آگے آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تاریخی شہر ملتان کے خواجہ سراء نے کامرس جیسے خشک مضمون میں ایم فل کرکے ٹرانس جینڈرز کیلئے مثال قائم کردی۔ سارو عمران کو محکمۂ سوشل ویلفیئر میں شعبۂ اسکل ڈویلپمنٹ میں ترجمان (فوکل پرسن) کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
اسلام آباد میں معذور بیٹے کی بزرگ ماں غربت سے تنگ، بریانی کاکام شروع کردیا
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سارو عمران کا کہنا تھا کہ میرا مقصد صرف اپنی ہی تعلیم و ترقی نہیں بلکہ ملک بھر کے خواجہ سراؤں کیلئے مثال بننا اور انہیں معاشی مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عزت و احترام کے ساتھ مالی خودمختاری کی منزل حاصل کرسکیں۔