منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف کو اسپتال منتقل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت اپنی نااہلی سے ریاست اور شہریوں کا رشتہ کمزور کررہی ہے، شہباز شریف
حکومت اپنی نااہلی سے ریاست اور شہریوں کا رشتہ کمزور کررہی ہے، شہباز شریف

لاہورکوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں شہباز شریف کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے اور انہیں طبی ٹیسٹوں کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو انمول کینسر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اسکین کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ اس موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے اور اسپتال و اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

شہباز شریف کو بلڈ کینسر کا مرض لاحق رہا ہے اور وہ لندن میں زیرعلاج رہے ہیں۔ عدالتی حکم پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں اسپیشل میڈیکل بورڈ علاج کر رہا ہے۔ شہباز شریف کے ذاتی معالجین بھی انمول اسپتال میں موجود ہیں۔

طبی ٹیسٹوں کی رپورٹس آنے کے بعد شہباز شریف کو اسپتال میں داخل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ شہباز شریف نیب کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں گرفتار ہیں اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

Related Posts