ٹرانس پشاور نے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا، پیغام میں انہوں نے کہا کہ الحمداللہ، ٹرانس پشاور نے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا یہ ایوارڈ لندن میں قائم کردہ ٹرانسپورٹ ٹکٹنگ گلوبل کی جانب سے دیا گیا ہے۔
الحمداللہ
ٹرانس پشاور نے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا
یہ ایوارڈ لندن میں قائم کردہ ٹرانسپورٹ ٹکٹنگ گلوبل کی جانب سے دیا گیا ہے
مقابلے میں فائنلسٹ انڈونیشیا، برازیل، آسٹریلیا، نیویارک، نیوساؤتھ ویلز اور قازقستان کے پراجیکٹس شامل تھے— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 19, 2022