20 مئی سے ایس او پیز کے تحت ٹرینیں چلائیں گے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن شوق سے جلسے کرے، حکومت کو فرق نہیں پڑتا: وزیر داخلہ شیخ رشید
اپوزیشن شوق سے جلسے کرے، حکومت کو فرق نہیں پڑتا: وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 20مئی سے ایس او پیز کے تحت ٹرینیں چلانے کی اجازت دے دی ہے، انشاء اللہ 20مئی سے ٹرینیں چلائیں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ فی الحال وزیر اعظم عمران نے ہمیں 30ٹرینیں چلانے کی اجازت دی ہے، بعد میں اگر حالات بہتر ہوئے تو مزید ٹرینیں چلانا شروع کردیں گے۔ اس دوران ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ لوگوں نے پہلے ہی بڑی تعداد میں آن لائن بکنگ کرا رکھی ہے۔ شہری کسی مسافر کو چھوڑنے یا لینے نہ آئیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریجنل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف کارروائی ہوگی۔ تاہم ریلوے میں عمر کی کوئی قید نہیں، سب سفر کر سکتے ہیں۔احتیاط لازمی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ ہم صوبوں کے نہیں بلکہ وزیر اعظم کے ماتحت ہیں، دیگر ٹرانسپورٹ کو تواجازت مل گئی ہے لیکن ہم نے کیا بگاڑا ہے۔؟

شیخ رشید نے کہا کہ کراچی کا ٹریک کھلا تو ریلوے چلے گی، ریلوے صرف پنجاب کی نہیں پورے پاکستان کی ہے۔ منگل (19 مئی) تک ٹرین چلانے سے متعلق فیصلہ کر لیا جائے گا۔ اگر ٹرینیں نہ چلیں تو ٹکٹ خریدنے والوں کے پیسے واپس کر دیے جائیں گے۔

اس حوالے سے محکمے نے تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وہ ٹرینیں چلانے کیلئے صرف وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

Related Posts