اندرونِ ملک سے کراچی آنے والی ٹرینیں 2 سے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جبکہ نان اسٹاپ ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے پر مسافر پریشان اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 ماہ سے ریلوے حکام ٹرینوں کے بر وقت منزل پر پہنچنے اور ڈرائیور حضرات کو شیڈول کا پابند بنانے میں مشکلات کا شکار ہیں۔
عوامی ایکسپریس آج 4 گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچے گی جبکہ کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہے گی۔
داتا کی نگری لاہور سے آنے والی کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے لیٹ ہے جبکہ ملتان سے آنے والی بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس 1 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے۔
لاہور سے آنے والی پاک بزنس 5 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے جبکہ راولپنڈی سے آنے والی سر سیّد ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ ہوگئی۔
قراقرم ایکسپریس جو لاہور سے کراچی آرہی ہے، ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ ہے جبکہ شاہ حسین ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
راولپنڈی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس، پشاور سے آنے والی رحمان بابا ایکسپریس اور جبکہ اسلام آباد سے گرین لائن ایکسپریس ڈیڑھ ، ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کا نوجوان گرین لائن ٹرین سے گر کر جاں بحق