ٹرینیں، بسیں اور جہاز ایس اوپیز کے ساتھ چل رہے ہیں،غلام سرور خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹرینیں، بسیں اور جہاز ایس اوپیز کے ساتھ چل رہے ہیں،غلام سرور خان
ٹرینیں، بسیں اور جہاز ایس اوپیز کے ساتھ چل رہے ہیں،غلام سرور خان

راولپنڈی:وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان  کا کہنا ہے کہ ٹرینیں، بسیں اور جہاز ایس اوپیز کے حسا ب سے چل رہے ہیں، جہاں جہاں ہماری پروازوں پر پابندیاں لگیں وہاں پر چارٹرڈ فلائٹس آپریٹ کی جا رہیں ہیں۔

انہوں نے کا کہ پاکستان پر اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم رہا، حکومتی پالیسی کوبھی کریڈیٹ دینا چاہیے، محرم الحرام پرامن گزرگیا تو پھر بیماری سے جان چھوٹ جائیگی،احساس پروگرام کے تحت تحصیل ٹیکسلا میں 28 ہزار افراد کو تیس کروڑ روپے حقداروں کو دئیے گئے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاکہ جس خوف اور جس ڈر سے عید الفطر گزاری وہ کورونا کا ڈر رہا،حفاظتی تدابیر سے اور ایس او پیز کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کو اس بیماری سے اس عید پر بھی محفوظ رکھا۔

این سی او سی میں روزانہ مانیٹرنگ بھی ہوتی ہے،میڈیا بھی اکثر وہاں ہوتا ہے سوالات بھی کئے جاتے ہیں،اہم فیصلے قومی رابطہ کمیٹی میں ہوتے ہیں،تمام صوبوں تمام پارٹیز کی اتفاق رائے سے فیصلے ہوتے ہیں،فیصلہ کیا گیاہے متعدد چیزوں سے لاک ڈاؤن مکمل ختم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جتنی ٹرینیں،بسیں،جہاز چلتے تھے ایس و پیز کے مطابق چلے،آج بھی امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد ہزاروں اور متاثرین لاکھوں میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا خصوصی رحم ہم پر رہا مگر حکومتی پالیسی کو بھی کریڈٹ دینا چاہیے۔

انہوں نے ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر کو بھی خراج تحسین کیا اور کہاکہ پوری قوم کو شکرانے کے نوافل ادا کرنا چاہئیں،کور کمیٹی اور کابینہ میں موجود رہا اور احساس کفالت پروگرام پر بات ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ بہت لوگوں کی رائے تھی کہ جتنے والے نمائندوں کے بتائے ہوئے لوگوں کو بھی شامل کیا جانا چاہئے مگر وزیر اعظم پاکستان نے اس بات پر اتفاقِ نہیں کیا،وزیر اعظم نے کہا ہم نے کام اللہ کی خوشنودی کیلئے کرنا ہے،جو حقدار ہے اسکا حق اسکو دیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ میری تحصیل ٹیکسلا میں 28 ہزار افراد کو تیس کروڑ روپے حقداروں کو دئیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت دباؤ میں ہونے کے باوجود اربوں روپے تقسیم کئے گئے،محرم کے دوران کچھ مشکلات ہو سکتی ہیں،اللہ کرے محرم الحرام پر امن ہو پھر اس بیماری سے جان چھوٹ جانی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جہاں جہاں ہماری پروازوں پر پابندیاں لگیں وہاں پر چارٹرڈ فلائٹس آپریٹ کی جا رہیں ہیں،وہ آپریشنل ہیں اور ڈومیسٹک پروازیں بھی دس سے بحال ہو چکی ہیں،ڈومیسٹک پروازوں میں چودہ فیصد کرایوں میں کمی کی جا رہی ہیں،سامان کی چالیس کی جگہ 73 کلو گرام کی سہولت ہو گی۔

Related Posts