دانیال ظفر اور شاہویر جعفری کی ویب سیریز بارہواں کھلاڑی کا ٹریلر ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دانیال ظفر اور شاہویر جعفری کی ویب سیریز بارہواں کھلاڑی کا ٹریلر ریلیز
دانیال ظفر اور شاہویر جعفری کی ویب سیریز بارہواں کھلاڑی کا ٹریلر ریلیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکارو اداکار دانیال ظفر اور یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی ویب سیریز بارہواں کھلاڑی کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جو دوستی، محبت، دشمنی اور پیشہ ورانہ جلن جیسے جذبات کے گرد گھومتی نظر آتی ہے۔

نئی ویب سیریز بارہواں کھلاڑی کاٹریلر یو ٹیوب پر گزشتہ روز ریلیز کیا گیا جسے 22 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 89 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا جبکہ 6 ہزار مداحوں نے ویڈیو کو پسندیدگی کی سند عطا کردی۔ویب سیریز میں کھیل اور اس کے مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تصویری تجزیہ، صنفِ آہن کی اداکارہ سونیا مشعل کی شادی کی تقریب

اداکارہ ماہرہ خان کے پراجیکٹ کے طور پر نئی ویب سیریز بارہواں کھلاڑی کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی، ہدایات عدنان سرور نے دیں جبکہ اسے ماہرہ کے پروڈکشن ہاؤس سول فرائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا جبکہ ویب سیریز کا مرکز کرکٹ کا کھیل ہے۔ 

ویب سیریز کے ٹریلر میں شاہ ویر جعفری کو بڑے باپ کی بگڑی ہوئی اولاد جبکہ دانیال ظفر کو اپنی صلاحیتوں کے بل پر کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والا بارہواں کھلاڑی دکھایا گیا ہے۔ ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں کرداروں کے مابین پیشہ ورانہ بنیادوں پر جنگ ہوتی ہے۔

اداکار دانیال ظفر، شاہ ویر جعفری، خاقان نواز، میر یوسف، کنزہ ہاشمی، سرمد سلطان کھوسٹ، میرا سیٹھی، عثمان پیرزادہ، نعیم طاہر اور دیگر ستارے بارہواں کھلاڑی کی کاسٹ کاحصہ ہیں۔ ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویب سیریز کی تیاری پر ٹیم نے بہت محنت کی ہے۔ 

 

Related Posts