ممبئی: ہدایت کار عاصم عباسی کی چڑیلز کے نام سے نئی آنیوالی پاکستانی ویب سیریز کے ٹریلر نے لانچ ہوتے ہی شائقین کی بھرپور پذیرائی کی وجہ سے مقبولیت حاصل کرلی۔
یہ شو 11 اگست کو بھارتی اسٹریمنگ سائٹ زی 5 پر جاری کیا جائے گا جو پاکستانی ڈراموں کی نمائش کے لئے جانا جاتا تھا۔ اس ویب سیریز سے ہدایت کار عاصم عباسی ڈیجیٹل ڈیبیو کا آغاز کررہے ہیں ۔
چڑیلز چارخواتین کی کہانی ہے جومختلف شعبہ ہائے زندگی سے آتی ہیں۔ ایک وکیل ، ایک شادی کی منصوبہ ساز ،ایک باکسر اور ایک سابق مجرم جو مل کر دھوکے باز شوہروں کی جاسوسی کے لئے ایک جاسوس ایجنسی تشکیل دیتی ہیں اوراس کے بعد خواتین ان کی ٹیم میں شامل ہوجاتی ہیں۔
اس سے قبل ڈائریکٹر عاصم عباسی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ چڑیلز ایک مناسب بروقت شو ہے جس میں مناسب موضوعات ہیں جو عالمی سطح پر شائقین کو پسند آئیگی۔
مزید پڑھیں: کورونا کی وجہ سے ویران سینما گھروں میں پچھلی عید الاضحی پر دھوم مچانے والی فلمیں