عمران اشرف،امر خان کی فیچر فلم ”دم مستم“کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
عمران اشرف،عامر خان کی فیچر فلم ”دم مستم“کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا
عمران اشرف،عامر خان کی فیچر فلم ”دم مستم“کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

کراچی: ’دم مستم‘ کو ابتدائی طور پر 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا اور اس پر 2019 میں ہی کام کا آغاز کردیا گیا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اس کی نمائش میں تاخیر ہوئی۔

اب طویل عرصے بعد ’دم مستم‘ کا ڈھائی منٹ دورانیے سے زائد کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے عید الفطر پر ریلیز کرنے کی تصدیق کردی گئی۔
فلم میں رومانس اور کامیڈی کے علاوہ مصالحہ بھی دیکھنے کو ملے گا جب کہ فلم میں آئٹم سانگس بھی شامل ہوں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں سہیل احمد، سلیم معراج اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

فلم کی ہدایات ’سپر اسٹار‘ کی ہدایات دینے والے محمد احتشام الدین نے دی ہے جب کہ اسے عدنان صدیقی کے ہمراہ اختر حسنین نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کی موسیقی اذان سمیع خان، شیراز اپل زئی اور بلال سعید نے دی ہے۔
’دم مستم‘ کی خاص بات یہ ہے کہ جہاں مذکورہ فلم کے ذریعے عمران اشرف بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں، وہیں اداکارہ امر خان نے بھی بطور فلم لکھاری متعارف ہونے جا رہی ہیں۔

علاوہ ازیں ’دم مستم‘ اداکار عدنان صدیقی کی پروڈیوس کردہ پہلی فلم بھی ہوگی جب کہ اس میں ’مجھے مارو‘ سے شہرت حاصل کرنے والے مومن ثاقب بھی اداکاری کی دنیا میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ امر خان بطور ڈانسر اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں اور انہیں عدنان صدیقی کی کمپنی بہت بڑا موقع فراہم کرتی ہے۔

Related Posts