پی ایس ایل7: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل7: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیدی
پی ایس ایل7: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیدی۔

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 170 رنز کا ہدف 20 اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، کامران اکمل نے 58 اور شعیب ملک نے 55 رنز کی جارحانہ بلے بازی کی۔ حسین طلعت نے 28، محمد حارث نے 12 اور یاسر خان نے 8 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: لاہوری لڑکی کہنے پر ایرن ہالینڈ کا ردِ عمل سامنے آگیا

اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ہم پہلے 2 اوورز میں کنڈیشن دیکھنے کے بعد پلان بناتے ہیں۔

Related Posts