ہوا چلی اور بورڈ نوجوان پر آگرا! لاہور میں افسوسناک واقعہ کی ویڈیو، بچے اور کمزور دل والے نہ دیکھیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tragic Incident in Shadman Phase 1, Lahore
ONLINE

لاہور: اتوار کی شام لاہور میں آنے والی شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش نے شہر کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، متعدد مقامات پر درخت، کھمبے اور سائن بورڈز گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے، شادمان فیز 1 میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک دکان کا بھاری سائن بورڈ نیچے سے گزرنے والے ایک شہری پر آ گرا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق شام قریب 5 بجے کے قریب اچانک آندھی کی شدت میں اضافہ ہوا اور شادمان فیز 1 کے ایک معروف کمرشل ایریا میں واقع دکان کا بھاری بورڈ تیز ہوا کے جھونکوں کی تاب نہ لاتے ہوئے بے قابو ہو کر نیچے گر پڑا۔

اتفاق سے ایک نوجوان شہری اسی وقت سڑک سے گزر رہا تھا اور بھاری بورڈ سیدھا اس کے اوپر آن گرا۔ اردگرد موجود لوگ فوراً متاثرہ شخص کی مدد کو دوڑے اور ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی مگر جب امدادی ٹیم موقع پر پہنچی لیکن نوجوان دم توڑ چکا تھا۔

ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی موت موقع پر ہی ہوئی اور ابتدائی طبی معائنے میں سر پر گہرے زخم اور پسلیوں کے شدید چوٹوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور دکان کے مالک سے ابتدائی پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے۔ بورڈ کے معیار، تنصیب کی اجازت اور متعلقہ ادارے سے منظوری کے پہلوؤں پر بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اتوار کو شام پانچ بجے کے بعد تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا، جس کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

آندھی کے باعث نہ صرف متعدد علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے بلکہ بجلی کے پول اور سائن بورڈز کے گرنے کی متعدد شکایات بھی موصول ہوئیں۔ شہر کے علاقوں گلبرگ، جیل روڈ، وحدت روڈ، فیروز پور روڈ، جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ، اور ڈیفنس میں بارش کے ساتھ بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

لاہور کے متعدد علاقوں میں بارش کے باعث پانی جمع ہونے کی شکایات سامنے آئیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ ایم ایم عالم روڈ، لبرٹی چوک اور کلمہ چوک پر شدید ٹریفک جام رہا۔ شہریوں نے واسا کی نااہلی پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں درخت، بورڈز اور چھتیں اڑتی دیکھی جا سکتی ہیں۔

Related Posts