سانحہ مری، افسوسناک ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کیا جائے، حسن علی کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ مری، افسوسناک ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کیا جائے، حسن علی کی اپیل
سانحہ مری، افسوسناک ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کیا جائے، حسن علی کی اپیل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن نے سانحہ مری پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ سانحہ مری میں انتقال کرنیوالوں کی ویڈیوز شیئر کرنا بند کی جائیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مری میں انتقال کرجانے والے افراد کی میت کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا بند کریں۔

حسن علی نے کہا کہ مری میں جو کچھ ہوا اسے روکا جا سکتا تھا۔اْنہوں نے کہا کہ میرا دل ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں ضائع کیں۔

مزید پڑھیں: عوام کو مری کے موسم کی صورتحال کو سمجھنے کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے۔واضح رہے کہ ملکہ کوہسار مری میں 7 جنوری کی رات کو آنے والے برفانی طوفان نے 22 زندگیاں نگل لیں۔

Related Posts