راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن نے دوسری بیوی کو قتل کردیا، ملزم گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن نے دوسری بیوی کو قتل کردیا، ملزم گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا
راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن نے دوسری بیوی کو قتل کردیا، ملزم گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا

راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن نے تشدد کرکے اپنی دوسری بیوی کو قتل کردیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کی حدود میں پیش آیا جہاں ٹریفک وارڈن اقتدار حسین کا اپنی دوسری بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا جو خود بھی راولپنڈی پولیس میں لیڈی ٹریفک وارڈن رہی تاہم دو شادیوں کے باعث جھگڑا، تشدد اور مارپیٹ روز کا معمول بن گیا۔

مقتولہ غزالہ نورین کے بھائی احتشام نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میری بہن مجھے اکثر فون پر بتاتی تھی کہ اس کا شوہر اقتدار حسین بات بات پر لڑائی جھگڑا، مارپیٹ اور بہت تشدد کرتا ہے جبکہ گزشتہ روز بھی میری ہمشیرہ نے بتایا کہ اقتدار سے اس کا جھگڑا ہوا جس میں اس نے تشدد کیا ہے۔

غزالہ نورین کے بھائی احتشام  نے کہا کہ میں اور میرا کزن نوید اپنی بہن کی خیریت دریافت کرنے اس کے گھر چمن زار کالونی راولپنڈی میں پہنچے تو اقتدار حسین میری بہن کو ڈنڈے سے مار رہا تھا۔ میں نے اور کزن نے چھڑایا۔ ہمشیرہ کے بائیں کان سے خون جاری ہوگیا اور وہ بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑی۔

احتشام  نے کہا کہ میری بہن کو گرتا دیکھ کر اقتدار حسین وہاں سے بھاگ گیا اور میں شدید زخمی بہن کو علاج کیلئے ڈی ایچ کیو راولپنڈی لا رہا تھا کہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میری بہن غزالہ نورین راستے میں ہی جاں بحق ہو گئیں۔

مقامی پولیس نے ملزم اقتدار حسین کو تلاش کرکے گرفتار کر لیا اور اقدامِ قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اقتدار حسین نے اپنی بیوی کو ناحق قتل کیا جس پر ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائیں گے۔ 

Related Posts