راولپنڈی :ایک ہفتے میں دو ٹریفک اہلکاروں نے گھریلو جھگڑوں پر بیویوں کو قتل کردیا، پنڈوری میں گھریلو تنازعہ پر ٹریفک وارڈن نے بیوی کو گولیاں ماردیں،ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
راولپنڈی تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے پنڈوری میں فراز احمد نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے بعدپیش آیا، مقتولہ کا اپنے شوہر ٹریفک وارڈن کے ساتھ اکثر اوقات گھریلو جھگڑا رہتا تھا ۔
طیش میں آ کر فراز احمد نے فائرنگ کرکے خدیجہ کو قتل کردیا جبکہ مقتولہ خدیجہ کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے اور فرانزک ٹیم نے موقع واردات سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں ۔
مقتولہ خدیجہ کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی صداقت کی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر ٹریفک وارڈن فراز احمد اور دیور خرم کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: طلاق یافتہ خاتون دوسری شادی کے نام پر عزت اور جمع پونجی سے محروم