کراچی، 8، 9 اور 10 محرم الحرام کا ٹریفک پلان جاری، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران جلوس کے روایتی راستوں سے متعلق ٹریفک پلان جاری کردیا گیا جبکہ شہریوں کو آمدورفت کے دوران احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج 8 محرم کا روایتی جلوس اپنے طے شدہ راستوں سے گزرتا ہوا کراچی کے علاقے کھارادر میں حسینیاں ایرانیاں تک جائے گا۔ ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

شہریوں کی نقل و حرکت کیلئے جاری کردہ ٹریفک پلان کے تحت شہریوں کو جلوس کے راستوں کے قرب و جوار سے گزرتے ہوئے احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج محرم الحرام کا مرکزی جلوس شہرِ قائد کے علاقے نشتر پارک سے دن 1 بج کر 30 منٹ پر برآمد ہوگا جو روایتی راستوں سے گزرتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے حوالے سے جاری کردہ ٹریفک پلان کے مطابق شہرِ قائد کی ٹریفک سولجر بازار سے نشتر روڈ کی طرف موڑ دی جائے گی۔ ناظم آباد سے آنے والے شہریوں کو لسبیلہ چوک سے گارڈن جانا ہوگا۔

شہرِ قائد کے علاقے لیاقت آباد سے آنے والے شہریوں کو جیل روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو گرومندر سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق صرف اسٹیکرز والی گاڑیاں گرو مندر کے علاقے سے آگے روانہ ہوسکیں گی۔ شہریوں کو جلوس کے راستوں کے قرب و جوار سے گزرتے ہوئے احتیاط کی ہدایت کی گئی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل آئی جی سندھ نے سکھر رینج اور اسکے اضلاع میں سیکیورٹی اقدامات پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کو انتہائی مستعد رہتے ہوئے یقینی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ یوم عاشور تک برآمد ہونیوالے جلوسوں کے روٹس،مجالس کے مقامات پر سیکیورٹی کو علمائے کرام، ذاکرین اور منتطمین کو اعتماد میں لیکر ان کی مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: محرم میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی جائیگی، آئی جی سندھ

Related Posts