پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پرگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پرگیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز (جمعرات) کے دوران کاروباری حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پرگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 6 پیسے مہنگا ہو گیا اور نئی قیمت 154 روپے 78 پیسے سے بڑھ کر154 روپے 84 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان ا سٹاک ایکسچینج میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 21.56 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ایک موقع پر انڈیکس 47204.13 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا،تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس 46790.75 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، کاروبار کے اختتام پر کارباری حجم 2 ارب 21 کروڑ شیئرز کا ریکارڈ کیا گیا۔ حصص کی مالیت میں اضافہ 14 سال کی بلند ترین سطح پر ہوا، ورلڈ کال کا کاروباری حجم 95 کروڑ شیئرز رہا، ہم نیٹ ورک کا کاروباری حجم 17 کروڑ شیئرز ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پورے کاروباری روز (جمعرات) کے دوران کاروبار میں 0.05 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی اور 51 کروڑ 21 لاکھ 40 ہزار 10 شیئرز کا لین دین ہوا۔

دوسری جانب عید الفطر کی تعطیلات کے بعد سے لیکر اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مسلسل بے قدری جاری ہے، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی مزید 6 پیسے مہنگی ہو گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 21.56 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔

Related Posts