تاجروں نے بجلی بلوں پر سیلز ٹیکس کا نفاذ مسترد کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر کے تاجروں نے بجلی کے بلوں پر 3 سے 20 ہزار تک سیلز ٹیکس کا نفاذ مسترد کردیا۔

صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں پر 3 تا 20 ہزار سیلز ٹیکس کا نفاذ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، چھوٹے بڑے کاروبار کی تفریق کے بغیر سب کے لیے فکس سیلز ٹیکس کا نفاذ کیوں کیا گیا؟

یہ بھی پڑھیں:

بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال، چیئرمین آباد محسن شیخانی مستعفی ہوگئے

صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے کہا کہ سب میٹروں پر سیلز ٹیکس کا نفاذ درحقیقت غنڈا ٹیکس کا نفاذ ہے، بجلی کی ناقابلِ برداشت قیمت لوڈ شیڈنگ کے عذاب کے بعد اب نئے سیلز ٹیکس کا نفاذ تاجروں کا معاشی قتل ہے۔

کاشف چوہدری نے کہا کہ بجلی کا بل ادا کریں گے مگر سیلز ٹیکس ادا نہیں کریں گے، اگر کسی تاجر کی بجلی کاٹی گئی تو الیکٹرک کمپنیوں کے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے۔

صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے مزید کہا کہ اگر یہ ٹیکس واپس نہیں لیا تو ٹیکس ادائیگی روکنے سمیت بجلی کے بل جمع  نہ کروانے کا فیصلہ کریں گے، حکومت کے غلط فیصلوں کے خلاف ملک گیر شٹر ڈاؤن کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔

Related Posts