اسلام آباد:سرینا چوک کے سامنے ملک بھر سے آئے تاجروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے، اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سرینا چوک پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں۔
تاجر برادری کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگانے دیں گے، سیلز ٹیکس کیلیے رجسٹرڈ ہونے کی لازمی شرط کے خلاف احتجاجی دھرنا دیں گے۔
صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لاگو تمام قوانین مسترد کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی، پشاور سمیت ملک بھر سے تاجر آج اسلام آباد میں اکھٹے ہونگے۔
تاجر برادری کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں کی سیل ٹیکس رجسٹریشن کا کام نہ ممکن ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ 80لاکھ تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس کا نظام لاگو کیا جائے۔
مزید پڑھیں: سعودی کمپنیوں سے برطرف پاکستانی اپنے واجبات کے حصول کیلئے دربدر