ٹیکسوں اور بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ملک بھر میں تاجروں کی ہڑتال، کاروبار کہاں کہاں بند ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

JUI-F observes strike in Balochistan

تاجر برادری ٹیکسوں کے نفاذ اور بجلی اور گیس کے بھاری بلوں کے خلاف ملک گیر ہڑتال کر رہی ہے، پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں۔

آل پاکستان ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر اجمل بلوچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، تاجر پاکستان بھر میں ہڑتال کر رہے ہیں۔تاجر تنظیم کی کال پر کراچی سے خیبر تک مارکیٹیں بند ہیں۔

قبل ازیں منگل کو انجمن تاجران کے مرکزی صدر کاشف چوہدری نے حکومتی مذاکرات کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے ہڑتال کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

کاشف چوہدری نے کہا تھا کہ تاجر متحد ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پی معاہدوں پر نظرثانی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے تاجروں کو ان کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ تاجر دوست اسکیم واپس نہیں لی جائے گی۔

راشد محمود لنگڑیال کا کہنا تھا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں ریٹیل اور ہول سیل ٹیکس نہیں لگایا جاتا، انہوں نے مزید کہا کہ طاقتور سے زیادہ کمزور پر ٹیکس لگانا ممکن نہیں۔

Related Posts