اسلام آباد: تاجر برادری کا وفاقی حکومت کے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بجٹ میں مہنگائی پر قابو پانے کا کوئی طریقہ نہیں بتایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تاجر برادری نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ بزنس مین گروپ کے زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ جو سختی سمجھ رہے تھے، اس سے کہیں آسان بجٹ دیا گیا ہے۔
بزنس مین گروپ کے زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشکل حالات میں اچھا بجٹ پیش کیا ہے۔ صدر لاہور چیمبر کاشف انور کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں اچھا بجٹ ہے جس میں سب سے زیادہ آئی ٹی اور زراعت پر توجہ دی گئی۔
تاہم سرحد چیمبرز آف کامرس کے قائم مقام صدر اعجاز آفریدی کا بجٹ کومسترد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بجٹ میں کاروباری افراد کی تجاویز شامل نہیں ہوئیں۔ کراچی کی تاجر برادری کا کہنا ہے کہ آئی ٹی کیلئے امپورٹ پر 1 فیصد ڈیوٹی فری مذاق کے مترادر ہے۔
تاجر برادری کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر کیلئے امپورٹ پر کم از کم 10 فیصد ٹیکس چھوٹ دی جانی چاہئے تھی۔ بجٹ میں مہنگائی پر قابو پانے کا کوئی طریقہ بیان نہیں کیا گیا۔