کراچی:ٹی پی ایل کارپوریشن ذیلی ادارے اور پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی IoT کمپنی TPL Trakker لمیٹڈ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کارگو موومنٹ کے اہم حصہ کے طور پر گوادر بندرگاہ سے کنٹینر ٹریکنگ خدمات کی فراہمی شروع کر دی ہے۔
یہ اقدام TPL Trakker کی لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں اپنے آپریشنز کو توسیع دینے اور مارکیٹ میں جدید ترین IoT حل فراہم کرنے کے منصوبے کے مطابق ہے۔
Trakker TPL جدید ترین کنٹینر سیکورٹی سلوشنز اور آپریشنل انفراسٹرکچر کے ساتھ پاکستان میں بانڈڈ کارگو کے لئے کنٹینر ٹریکنگ سروسز فراہم کرنے والی واحد کمپنی ہے۔
یہ پاکستان میں واحد ٹیلی میٹکس کمپنی بھی ہے جسے پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ (PACRA) کی جانب سے طویل المدتی مالیاتی حیثیت تفویض کرنے کے حوالے سے A- ریٹنگ دی گئی ہے۔ 2013ء میںTrakker TPL نے ٹریکنگ اینڈ مانیٹرنگ آف کارگو رولز 2012ء کے تحت ایف بی آر کی جانب سے سیف ٹرانسپورٹ انوائرمنٹ (STE) کیلئے کوالیفائی کیا۔
STE پراجیکٹ کے تحت دوطرفہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کسٹم ٹرانزٹ میں کارگو کی چوری کے خطرے سے نمٹا جاتا ہے۔
Trakker TPL کے کنٹینر ٹریکنگ سلوشنز خلل اور چوری سے خبردار رہنے کے نظام فراہم کرتے ہیں جو جدید ترین سیٹلائٹ ٹریکنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے کنٹینر لاکس کے استعمال، ڈیجیٹل میپنگ کے ذریعے روٹ مانیٹرنگ، کسٹمائزڈ جیو فینسنگ، خلل کی نشاندہی کی صورت میں الرٹس جاری کرتے ہوئے سیکورٹی پیرا میٹرز کو بڑھاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سی پیک کے تحت گوادر کی بندرگاہ سے باقاعدہ برآمدات کا آغاز