ٹویوٹا کا پاکستان میں مقامی طور پر اسمبل شدہ ہائبرڈ کار متعارف کرانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹویوٹا کا پاکستان میں مقامی طور پر اسمبل شدہ ہائبرڈ کار متعارف کرانے کا اعلان
ٹویوٹا کا پاکستان میں مقامی طور پر اسمبل شدہ ہائبرڈ کار متعارف کرانے کا اعلان

کراچی: پہلی مقامی سطح پر پہلی بار ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کی طرف سے اپنی اسمبل کی گئی ہائبرڈ الیکٹرک کار متعارف کرائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ٹویوٹا کمپنی کو 1ارب 33کروڑ 10لاکھ روپے منافع ہوا جو گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران ہونے والے منافع سے 72فیصد کم تھا۔

کمپنی کی گاڑیوں کی رواں سال اس سہ ماہی کے دوران فروخت بھی گزشتہ سال اس عرصے کی نسبت 52فیصد کم رہی۔

کمپنی کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں کمی سٹیٹ بینک آف پاکستانی کی طرف سے ’سی کے ڈی‘ (Completely Knocked Down)کٹس کی درآمد پر پابندی کے باعث ہوئی کیونکہ ان کٹس کی درآمد میں مشکل کے سبب گاڑیوں کی پیداوار متاثر ہوئی۔

مزید پڑھیں:کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں Tecno، Infinixموبائل فونز کی نئی قیمتیں کیا ہیں؟

کمپنی کے مطابق اس کا ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز اسمبلی پلانٹ تیاری کے مراحل میں ہے اور رواں سال اس پلانٹ سے پیداوار شروع ہو جائے گی۔ اب کمپنی اس پلانٹ میں گاڑیوں کی اسمبلنگ کی تیاری کر رہی ہے۔اس پلانٹ کا زیادہ تر تعمیراتی اور مکینیکل کام مکمل ہو چکا ہے۔

Related Posts