سیاحوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار پہنچ گئی، مری میں گاڑیوں کا داخلہ بند

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 اسلام آباد: سیاحوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار پہنچ گئی، مری میں ہزاروں گاڑیاں داخل ہونے کے باعث مزید گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ مری کے بعد عید کی تعطیلات پر پہلی بار سیاحوں کا غیر معمولی رش ہے۔ مری کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کا داخلہ عارضی طور پر خود سیاحوں کی سہولت کیلئے ہی بند کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

 عید پر 63لاکھ سے زائد جانور قربان ہوئے۔ٹینریز ایسوسی ایشن

سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ عید کے 3 روز میں مری میں سیاحوں کی 19 ہزار 870گاڑیاں داخل ہوئیں جبکہ اسی عرصے کے دوران 12 ہزار 70 گاڑیاں ملکہ کوہسار سے باہر گئی ہیں۔اس وقت سیاح کم و بیش 7ہزار800گاڑیوں میں موجود ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے تنگ شاہراہوں و دوطرفہ ٹریفک چلنے کی وجہ سے پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑ چکی ہے، گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ سیاحوں کی حفاظت و سہولت کے پیشِ نظر کیا گیا۔ تاہم فیصلے سے سیاحوں کی بڑی تعداد خوش نہیں۔

 پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مری سے واپس آنیوالی شاہراہوں کو کلیئر کیا جارہا ہے، مری میں گاڑیوں کی گنجائش پیدا ہونے پر داخلی راستوں کو کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، دو طرفہ اور تنگ سڑکیں ہونے کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ چکا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ مری میں مجموعی طور پر4000 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار مری میں داخل نہیں ہوسکتے، تاہم گاڑیوں کے ہجوم کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

Related Posts