ملکہ کوہسار میں 6 انچ تک برفباری کے بعد ہزاروں سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

All routes to Murree closed due to heavy traffic jam, snowfall

اسلام آباد: ملکہ کوہسار مری میں 6 انچ تک برفباری ہوئی جس کے بعد برفباری دیکھنے کے شوقین ہزاروں سیاحوں نے مری کا رخ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مری میں گزشتہ روز سے برفباری جاری ہے جس کے نتیجے میں مری کے مختلف علاقوں میں 6 انچ تک برف کی موٹی تہہ جم گئی۔ برفباری دیکھنے کے شوقین مقامی اور غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں امڈ آئے۔

ٹریفک پولیس کے بیان کے مطابق مری کا رخ کرنے والے سیاحوں کی تعداد ہزاروں میں ہے جبکہ مری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئی ہیں۔ سیاحوں کی بڑی تعداد مری میں برفباری دیکھنے پہنچ گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا  جبکہ شدید برفباری  کے باعث کئی سڑکیں بند ہو گئیں۔

 مالم جبہ، شانگلہ، لوئر دیر اور گلیات میں برفباری شروع ہوگئی۔ مری میں شدید برفباری کے باعث کئی سڑکیں مکمل طور پر بند رہیں جس کے باعث عوام الناس اور سیاحوں کو آمدورفت میں مشکلات پیش آئیں۔

مزید پڑھیں: ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع، سڑکیں بند ہوگئیں

Related Posts