پاکستان میں سیاحت تباہ، افغانستان میں کیسے پروان چڑھ رہی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو الجزیرہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایک ایسے وقت جب پاکستان میں دیگر شعبوں کی طرح سیاحت بھی بری طرح زبوں حالی کا شکار ہے، افغانستان میں ٹور ازم انڈسٹری بڑی تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے، آئیے دیکھتے ہیں اس کی وجوہات کیا ہیں اور افغانستان میں ایسے کونسے مقامات ہیں جو سیاحتی حوالے سے دلچسپی اور توجہ کا باعث ہیں؟ 

2021 میں بر سر اقتدار آنے کے بعد طالبان نے بھی اس شعبے میں مالی و معاشی پوٹینشل کو دیکھ کر اس پر خاص توجہ دی ہے، چنانچہ طالبان کے 3 سالہ دور میں شعبہ سیاحت تیزی سے فروغ پانے والے شعبوں میں شامل ہوگیا ہے۔

الامارہ ویب سائٹ کے مطابق افغانستان میں ایسے بہت سے قدرتی اور تاریخی مقامات موجود ہیں جو سیاحوں کے لئے دلچسپی کا باعث ہیں، جیسے خوبصورت پہاڑ، تاریخی مقامات، قدیم عمارات، پرانے قلعے وغیرہ۔ ملک میں پہلے سے موجود ان وسائل پر توجہ دینے کے بعد سیاحت کا شعبہ ترقی کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کے آثار بھی موجود ہیں، جو ہزاروں سال قدیم انسان کے رہن سہن کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہیں۔ دنیا کے کئی ممالک سے سیاح انہیں دیکھنے کے لئے ذوق و شوق سے آتے ہیں۔

اسی طرح دنیا کے آثار قدیمہ کے محققین بھی ان تہذیبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان میں سے ایک صوبہ بامیان بھی اہمیت کا حامل تاریخی سیاحتی علاقہ ہے جس کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح آتے ہیں اور تاریخی مقامات کی سیر و تفریح کرتے ہیں۔

افغان وزارت اطلاعات کے مطابق ملک میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال سیاحوں کی آمد میں 120 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

افغان ٹورازم اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ہر سال ہزاروں غیر ملکی سیاح افغانستان آتے ہیں۔ ملک میں سیاحوں کی آمد سے تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہوتا ہے۔

افغانستان کے سیاحتی مقامات

افغانستان کے تاریخی و تفریحی مقامات میں صوبہ ہرات سب سے اہم ہے، جہاں کئی اسلامی سلطنتوں کے آثار، صوفیا، بزرگوں، نامور شعرا اور سلاطین کے مقبرے اور قلعے موجود ہیں۔

اس کے علاوہ افغان دار الحکومت کابل، صوبہ بامیان، بلخ، مزار شریف، بدخشان، کنڑ وغیرہ میں بے شمار ایسے مقامات ہیں، جو تاریخی اور تفریحی حوالے سے دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے توجہ اور دلچسپی کا باعث ہیں۔

افغانستان میں سیاحت کے فروغ کی وجہ

افغانستان میں حالیہ دنوں میں سیاحوں کی آمد میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ طویل عرصے بعد افغانستان سے خانہ جنگی اور عدم استحکام کا خاتمہ، ایک مرکزی حکومت کی تشکیل اور قیام امن ہے۔

طالبان کی عبوری افغان حکومت بھی شعبہ سیاحت کی معاشی و اقتصادی اہمیت کو سمجھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ افغان انتظامیہ نے اس حوالے سے امن و سلامتی سمیت حتی الامکان ضروری انتظامات کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔

Related Posts