سڈنی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مابین ٹاس ہوا جو کیوی کپتان نے جیت لیا اور سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کنڈیشن دیکھتے ہوئے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان نہ ہو۔جوز بٹلر
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پچ سپر 12والی ہی ہے، مگر کنڈیشنز مختلف ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے۔
قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے علاوہ شاداب خان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤوف بھی شامل ہیں۔کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم آج ہونے والے سیمی فائنل میں بھی جیت کا تسلسل جاری رکھے گی۔