توشہ خانہ فوجداری کیس، سماعت بغیر کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں آج توشہ خانہ فوجداری کیس کی ہونے والی سماعت بغیر کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کی گئی ہے، آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور عمران خان کے معاون وکلاء بیرسٹر گوہر علی خان اور خالد چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔ نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم نے اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا

یاد رہے کہ 27 اپریل کو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے نئے جج کو مقرر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے شامل تفتیش نہ ہونے پر نیب کو قانون کے مطابق کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹاد ی۔

Related Posts