چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا
توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں ہوگی۔ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے عمران خان کے وکیل پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا توشہ خانہ کے گواہ آئے ہوئے ہیں؟ وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ دونوں گواہ آچکے ہیں۔ جج نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ امجد پرویز تشریف رکھیں۔ سوال سمجھ میں نہ آنے کی صورت میں پوچھ سکتے ہیں۔

وکیل خواجہ حارث نے گواہ وقاص ملک پر جرح کی۔ وقاص ملک کا کہنا تھا کہ میں بطور الیکشن آفیسر 2006 میں الیکشن آفس سے وابستہ ہوا اور مئی 2023 میں این آئی ایم کی تربیت حاصل کی۔ سوال کیا گیا کہ آپ نے شکایت پرکب دستخط کیے؟

گواہ نے کہا کہ شکایت کمپیوٹر سے نکلی، تصدیق بھی خود ہی نکل آئی۔ ویری فیکیشن اکتوبر 2022 میں اور تمام تفصیلات شکایت دائر کرنے سے قبل پڑھ لی تھیں۔ ایک موقعے پر جج ہمایوں دلاور نے وکیل سے کہا کہ اب آپ بولے تو کمرۂ عدالت سے نکال دیں گے۔بعد ازاں کیس کی سماعت 22 جولائی (آج) تک ملتوی کردی گئی۔ 

Related Posts