طوفانی بارشوں سے خیبرپختونخوا میں تباہی، 19 جاں بحق، کئی گھر تباہ ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں، تیز آندھی، فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات پیش آئے جن میں 19 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ پی ڈی ایم اے نے ابتدائی معلومات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 6 مرد، 5 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں میں 3 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ بارشوں کی شدت سے مجموعی طور پر 56 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 50 گھروں کو جزوی اور 6 کو مکمل طور پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔

حادثات صوبے کے مختلف اضلاع سوات، ایبٹ آباد، چارسدہ، مالاکنڈ، شانگلہ، دیر لوئر اور تورغر میں پیش آئے۔ سب سے زیادہ نقصان ضلع سوات میں ہوا جہاں 13 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں کی ضلعی انتظامیہ کو فوری امداد فراہم کرنے اور زخمیوں کو معیاری طبی سہولیات دینے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ بارشوں کا سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، اور متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات اٹھانے کے لیے ہدایات دے دی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایمرجنسی اپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن نمبر 1700 پر دیں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

Related Posts