کورونا کی وجہ سے ویران سینما گھروں میں پچھلی عید الاضحی پر دھوم مچانے والی فلمیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

top pakistani films in eid 2019

پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے امسال عید الاضحی پر سینما گھر بند ہیں اور اس بار کوئی نئی فلم نمائش کیلئے پیش نہیں کی جارہی تاہم گزشتہ سال عید الاضحی پر نمائش کیلئے پیش کی 3فلموں نے باکس آفس پر بھرپور بزنس کیا اور خوب دھوم مچائی، ان تینوں فلموں کا مختصر تعارف پیش خدمت ہے۔

سپراسٹار


سپر اسٹار کی کہانی اداکاربلال اشرف اورماہرہ خان کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم میں عاطف اسلم، زیب ، علی سیٹھی ،شیراز اپل اوربھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور ماہرہ خان اور بلال اشرف کی اداکاری نے اس فلم کو چار چاند لگادیئے۔ شائقین کی پسندیدگی کے اعتبار سے یہ فلم گزشتہ عید پر نمبر ون قرار پائی ۔

پرے ہٹ لَو


شہریا ر منور اور مایا علی محبت کی آنکھ مچولی پر مبنی فلم پرے ہٹ لَونے گزشتہ سال عید الاضحی پر شائقین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا اور فلم میں سپر اسٹار ماہرہ خان کا ڈانس نمبرمورے سیاں کے علاوہ میرا اور سونیا جہاں کے رقص نے فلم کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا جس کی وجہ سے یہ فلم شائقین کی پسندیدگی میں دوسرا درجہ پانے میں کامیاب رہی۔

ہیر مان جا


حریم فاروق اور علی رحمان خا ن کی محبت، کامیڈی اور جذبات سے مزین اس فلم نے شائقین کو عید الاضحی پر بھرپور تفریح  فراہم کی ، حریم فاروق اور علی رحمان خا ن کی جانداز اداکاری کی وجہ سے یہ فلم پاکستان بھر میں شائقین کی توجہ کا مرکز بن رہی جس کی بدولت اس فلم کو تیسرا درجہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

Related Posts