سال 2021 میں سوشل میڈیا صارفین کے 5 پسندیدہ ترین انسٹاگرام پیغامات

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سال 2021 میں سوشل میڈیا صارفین کے 5 پسندیدہ ترین انسٹاگرام پیغامات
سال 2021 میں سوشل میڈیا صارفین کے 5 پسندیدہ ترین انسٹاگرام پیغامات

سال 2021 اختتام پذیر ہوا اور جاتے جاتے بے شمار یادیں چھوڑ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے انسٹاگرام پر بہت سے پیغامات کو پسندیدگی کی سند عطا کی تاہم  آج ان 5 پیغامات کا ذکر مقصود ہے جو سب سے زیادہ پسند کیے گئے ہیں۔

آج سوشل میڈیا کا دور ہے اور ہر شخص ایک دوسرے سے رابطے میں رہنا چاہتا ہے۔ بے شمار شوبز اور کھیل کی دنیا کے ستاروں نے بھی انسٹاگرام کو اپنے جذبات، پیغامات اور تصاویر کی تشہیر کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ سال 2021 کے پسندیدہ ترین 5 پیغامات پر نظر ڈالتے ہیں۔

1۔کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کا اعلان

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano)

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سب سے زیادہ 3 کروڑ 20 لاکھ مرتبہ جس پیغام کو پسندیدگی کی سند عطا کی گئی، وہ کرسٹیانو رونالڈو کا یہ پیغام ہے کہ ان کے اور گرل فرینڈ جارجینا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ اشناشاہ اورعائشہ عمر صلاح الدین ایوبی سیریزمیں جلوہ گرہونگی

اداکارہ آمنہ الیاس کی نازیبا تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

رواں برس 28 اکتوبر کے روز معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے، جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 38 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہے، اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ بیڈ روم سے لی گئی تصویر شیئر کی جس میں ننھے مہمانوں کی آمد کا بتایا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو پہلے ہی 4 سالہ جڑواں بچے ایوا ماریہ اور ماٹیو کے علاوہ 4 سالہ بیٹی الانا مارٹینا اور 11 سالہ بیٹے کرسٹیانو جونیئر کے والد ہیں۔ ایک اور جڑواں بچے کی خوشخبری نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا۔ 

2۔ایریانا گرینڈی کی شادی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ariana Grande (@arianagrande)

انسٹاگرام پر سب سے پسندیدہ پیغامات کی فہرست میں دوسرا نمبر ایریانا گرینڈی کی شادی کے اعلان کا ہے۔ امریکی گلوکارہ نے شریکِ حیات ڈالٹن گومز کے ہمراہ اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا ڈال دیں جنہیں لاکھوں افراد نے پسند کیا۔

گھر پر ہونے والی شادی کی تقریب سے یہ تصاویر 26 مئی کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں جن میں امریکی گلوکارہ ایریانا اپنے شریکِ حیات کے ہمراہ نظر آئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے 2 کروڑ 60 لاکھ مرتبہ ایریانا گرینڈی کی اس پوسٹ کو پسند کیا۔ 

3۔کائلی جینر کا حاملہ ہونے کا اعلان

ستمبر کے دوران امریکی ماڈل اور کاروباری شخصیت کائلی جینر نے دوسری مرتبہ حاملہ ہونے کا اعلان کیا، جس کیلئے ایک مختصر ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔ ویڈیو کو 15 کروڑ 30 لاکھ افراد نے دیکھا اور 2 کروڑ 40 لاکھ نے پسند کیا۔ 

4۔بلی ایلش کے نئے بال

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BILLIE EILISH (@billieeilish)

سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے انسٹاگرام پیغامات میں سے چوتھے نمبر پر بلی ایلش کے بال آئے۔ مارچ کے دوران گلوکارہ بلی ایلش نے بالوں کا نیا انداز اپنا کر مداحوں کوحیران کردیا۔اس تصویر کو 2 کروڑ 30 لاکھ سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا۔ 

5۔لیونل میسی کا پی ایس جی کے متعلق اعلان

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Leo Messi (@leomessi)

فٹبال اور سوکر کی دنیا کے معروف کھلاڑی لیونل میسی نے اگست کے دوران اعلان کیا کہ وہ پیرس سینٹ جرمن فٹبال کلب کے ساتھ معاہدہ کرچکے ہیں۔ انسٹاگرام پر 2 کروڑ 20 لاکھ صارفین نے اس پوسٹ کو پسند کیا اور متعدد شائقین نے تبصرے بھی کیے۔ 

Related Posts