بالی ووڈ کے شائقین کے لیے 2025 ایک زبردست فلمی سال ثابت ہونے والا ہے۔ بڑے بجٹ، دلچسپ کہانیوں، اور سپر اسٹار کاسٹ کے ساتھ، کئی فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں جو باکس آفس پر دھوم مچانے کا وعدہ کرتی ہیں۔
اس سال سلمان خان، ہریتھک روشن، عالیہ بھٹ اور دیگر بڑے ستارے پردے پر چھانے کو تیارہیں۔
وار 2
کاسٹ:ہریتھک روشن، این ٹی آر جونیئر، کیارا اڈوانی
ریلیز کی تاریخ: 14 اگست 2025
ڈائریکٹر:آیان مکھرجی
یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم ایک شاندار ایکشن تھرلر ہوگی۔
سکندر
کاسٹ:سلمان خان، رشمیکا مندانا
ریلیز کی تاریخ: 30 مارچ 2025
ڈائریکٹر: اے آر مروگدوس
سلمان خان کے ایکشن سے بھرپور ڈرامے کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔
الفا
کاسٹ:عالیہ بھٹ، ہریتھک روشن، انیل کپور
ریلیز کی تاریخ: دسمبر 2025
ڈائریکٹر: شیو روائل
یہ سائنسی تخیلات پر مبنی فلم ناظرین کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرے گی۔
ہاؤس فل 5
کاسٹ: اکشے کمار، رتیش دیشمکھ، سنجے دت، فردین خان
ریلیز کی تاریخ: 6 جون 2025
ڈائریکٹر؛ترون منسکھانی
خاندانی کامیڈی پر مبنی یہ فلم ناظرین کو خوب ہنسائے گی۔
ریڈ 2
کاسٹ:اجے دیوگن، رتیش دیشمکھ، وانی کپور
ریلیز کی تاریخ جون 2025
ڈائریکٹر: راج کمار گپتا
پہلی فلم کی کامیابی کے بعد سیکوئل مزید دلچسپ ہوگا۔
دے پیار دے 2
کاسٹ: اجے دیوگن، تابو، راکول پریت سنگھ
ریلیز کی تاریخ: 14 نومبر 2025
ڈائریکٹر: انشول شرما
رومانوی کامیڈی کی یہ نئی قسط ناظرین کو محظوظ کرے گی۔
پہلے زندگی کافی سیڈ تھی پھر راکھی جی آگئیں ،ہانیہ عامر کا ردعمل
جولی ایل ایل بی 3
کاسٹ: اکشے کمار، ارشد وارثی
ریلیز کی تاریخ: 11 اپریل 2025
یہ قانونی ڈرامہ مزاح کے ساتھ بھرپور ہوگا۔
چھاوا
کاسٹ: وکی کوشل
ریلیز کی تاریخ: 14 فروری 2025
یہ تاریخی فلم ایک مراٹھا جنگجو کی کہانی بیان کرتی ہے۔
تھاما
کاسٹ: آیوشمان کھرانہ، رشمیکا مندانا
ریلیز کی تاریخ:دیوالی 2025
ایک سیاسی ڈرامہ جو بغاوت اور بہادری کی کہانی سنائے گا۔
شکتی شالنی
کاسٹ: اعلان ہونا باقی
ریلیز کی تاریخ: دسمبر 2025
یہ فلم خواتین کی بہادری پر مبنی کہانی ہوگی جس کی تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔
2025 میں ان فلموں کے ساتھ، بالی ووڈ ناظرین کو تفریح کے کئی مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہے!