پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ آج رات مولانا طارق جمیل پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے دعا کروائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں حسان خاور نے کہا کہ آج رات مولاناطارق جمیل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک کی کامیابی کیلئے دعا کروائیں گے۔
آج رات مولاناطارق جمیل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک کی کامیابی کیلئے دعا کروائیں گے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں مختلف شہروں میں بڑی سکرینز نصب کی جائیں گی جن پر دعا لائیو نشر کی جائیگی۔ عوام سے درخواست ہے کہ اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ pic.twitter.com/0vJUQsbQ1o
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) April 28, 2022
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ملک بھر میں مختلف شہروں میں بڑی اسکرینز نصب کی جائیں گی جن پر دعا لائیو نشر کی جائیگی، عوام سے درخواست ہے کہ اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: شکر ہے، اللہ نے شریفوں کا چہرہ دکھادیا،چوہدری پرویز الہی