پشاور میں تحریک انصاف کا کل ہونے والا جلسہ ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور میں تحریک انصاف کا کل ہونے والا جلسہ ملتوی
پشاور میں تحریک انصاف کا کل ہونے والا جلسہ ملتوی

پشاور: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے کل پشاور میں ہونے والا جلسہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت علی کا کہنا ہے کہ پشاور میں تحریک انصاف کا کل ہونے والا جلسہ عمران خان کی ہدایت پر ملتوی کیا کردیا گیا ہے اور تمام اراکین اسمبلی کو سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کاموں میں حصہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کل جلسہ گاہ کی جگہ پر امدادی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ امدادی کیمپ میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عطیات دیں۔

مزید پڑھیں:سیلاب زدہ علاقوں تک امداد پہنچانے میں فلاحی تنظیموں کو مشکلات کا سامنا

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کئے ہیں اور متاثرین کو ہر ممکن امداد کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Related Posts