حکومت پاکستان نے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیازاور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کردی گئی
پیازاور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کردی گئی

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے دیگر ممالک سے منگوائے گئے ٹماٹر اور پیاز کو ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

ملک میں آنے والے حالیہ تباہ کن مون سون سسٹم کے بعد زراعت کے شعبے کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، آلو، پیاز اور ٹماٹر کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت 500 روپے جب کہ پیاز 300 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔

حکومت نے ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت پر قابو پانے کے لئے بیرون ملک سے منگوانے کا اعلان کیا تھا۔

حکومت نے پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کی اپیل پر ٹماٹر اور پیاز کو ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹماٹر اور پیاز پر استثنیٰ 31 دسمبر تک ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اب تک 13 ہزار ٹن پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کے اجازت نامے مل گئے ہیں۔ آئندہ چند روز میں مزید اجازت نامے بھی جاری ہوجائیں گے۔

Related Posts