آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم ایٹمی قوت ہیں، عظمیٰ گل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم ایٹمی قوت ہیں، عظمیٰ گل
آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم ایٹمی قوت ہیں، عظمیٰ گل

راولپنڈی:آج یوم تکبیر ہے اور آج کے دن 22 سال قبل پاکستان ایٹمی طاقت بنا آج پاکستان بھر میں یوم تکبیر انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ایٹمی طاقت بننے کے لیے پاکستان کی فورسز عوام اور سیاستدانوں نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا، یہ بات ایم ایم نیوز کے ساتھ آج کے دن کے حوالے سے جنرل حمید گل مرحوم کی صاحبزادی عظمیٰ گل صاحبہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

عظمیٰ گل کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر کا مطلب ہے اللہ تعالی بہت بڑا ہے،اللہ تعالی کی بڑائی بیان کی جاتی ہے،آج کا دن مبارک دن ہے،نیوکلیئر ہماری صلاحیت کو منوانے کے لئے ہے،آج کے دن پانچ دھماکے کئے گئے اور ہمارے سارے دھماکے کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ الحمداللہ ہم دنیا کی واحد اسلامی مملکت کے طورپر نیوکلیئر کلب کے ممبر بنے، اس کامیابی میں فوج سیاستدانوں عوام کا جنرل حمید گل کا خاص رول رہا ہمارے اوپر پابندیاں بھی لگائی گئی لیکن ہم نے صبر سے وقت کا مقابلہ کیا۔

آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم ایٹمی قوت ہیں،ہمیں چاہئے کہ دشمن پر اپنی ہیبت طاری رکھیں اور دشمن کو واضح پیغام دیں کہ اگر ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ آنکھیں نکال دی جائیگی۔

انڈین پہلے دھماکے کرکے اپنی برتری ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں وہ ناکام رہا، الحمداللہ پاکستان کے پاس اعلی قسم کی ایٹمی صلاحیت موجود ہے جو انڈیا کے پاس کبھی بھی نہیں ہوسکتی۔

ہم خوش قسمت لوگ ہیں کہ اللہ تعالی نے ہمیں ایٹم بنانے کی قوت بخشی اور ہماری فورسز اس وقت دنیا کی بہترین فورسز ہیں اور ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے اور میں پاکستان کی تمام فورسز کو سلیوٹ پیش کرتی ہوں۔

Related Posts