آج ایک مرتبہ پھر عدالتی مفرور نے اداروں پر حملہ کیا، شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج ایک مرتبہ پھر عدالتی مفرور نے اداروں پر حملہ کیا، شبلی فراز
آج ایک مرتبہ پھر عدالتی مفرور نے اداروں پر حملہ کیا، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ڈی ایم رہنماؤں کی تنقید پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالتی مفرور نے اداروں پر حملہ کیا جبکہ اویس نورانی نے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا، کوئی پاکستانی ایسی بات نہیں کر سکتا۔ بنارسی ٹھگوں نے بلوچستان میں پڑاؤڈال رکھا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا کھیل چل رہا ہے۔ اپوزیشن کے اتحاد (پی ڈی ایم) کے تانے بانے کہیں اور ملتے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج نے بے شمار قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے پاکستان کو شام، افغانستان اور عراق نہیں بننے دیا۔ لوگ آتے جاتے رہتے ہیں، ملکی اداروں سے بڑا کوئی نہیں ہے۔ چیزیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، ہم اداروں کو مضبوط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مفاد پرست اور کرپٹ لیڈروں سے نجات دلانے کے سفر میں گامزن ہیں۔ یہ جمہوریت کی اپنی تشریح کرتے ہیں۔ عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا یہ ایک ہو جائیں گے۔

شبلی فراز نے کہا ہم دشمنوں کے ایجنڈے کا پرچار کرنے والوں کو عوام کے سامنے ایکسپوز کریں گے اور ان کیخلاف حکمت عملی بنائیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سوالوں کا جواب دینے کے بجائے اب انقلابی بن گئے ہیں۔ جب ان کی حکومت تب ادارے ٹھیک کام کر رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ اقتدار میں نہ ہوں تو ملک کو نقصان پہنچانے کا ہر حربہ استعمال کرتے ہیں۔ پی ڈی ایم کے لوگ دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں۔ جب لائن کراس ہو جائے تو ریاست کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کٹھ پتلی حکومت جانے والی ہے، عوام جمہوری حکومت چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

Related Posts