یوم تکبیر، پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 24 سال مکمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوم تکبیر، پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 24 سال مکمل
یوم تکبیر، پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 24 سال مکمل

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے ہوئے آج 24 سال مکمل ہوگئے ہیں جس کی یاد میں ملک بھر میں یومِ تکبیر منایا جارہا ہے جبکہ یہ وہ دن ہے جب وطن کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ جھک کر زمین کا نظارہ کرنے پر مجبور ہو گئی تھی۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے یوم تکبیر کے حوالہ سے ایک قومی نغمہ بھی جاری کیا ہے جس کا مقصد یوم تکبیر کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔ یوم تکبیر کی مناسبت سے حکومت نے رواں سال اس حوالہ سے 10 روزہ تقریبات منانے کا اعلان کیا ہے جس کا موضوع ’’نہ جھکے تھے نہ جھکیں گے‘‘ ہے۔

سن 1998ء میں 28 مئی کے روز پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر کی چند ایٹمی طاقتوں میں اپنا نام لکھوا لیا جبکہ ملکی تاریخ کا یہ اہم واقعہ بلوچستان کے ضلع چاغی  میں رونما ہوا۔

ہمسایہ ملک بھارت قیامِ پاکستان کے وقت سے ہی ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے۔ ایٹمی طاقت بننے کے بعد بھارت کے عزائم کھل کر سامنے آ گئے جنہیں ناکام بنانے کیلئے پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا ناگزیر ہوگیا۔

بھارت نے سن 1974ء میں ہی ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک کے لیے مسائل پیدا کردئیے جنہیں مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان کو اپنے دفاع کیلئے آگے آنا پڑا۔ یوں پاکستان دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنا۔

قوم سن 1971ء میں ملک کے دو لخت ہونے کا سانحہ کبھی نہیں بھول سکتی جو ہمسایہ ملک بھارت کی سازشوں اور ان کا شکار پاکستانی سیاستدانوں کے باہمی تصادم کے باعث پیش آیا جس کے بعد بھارت کا ایٹمی طاقت بننا ایک اور دھچکا تھا۔

محدود وسائل رکھنے والا پاکستان روایتی ہتھیاروں میں بھارت کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں تھا، اس وجہ سے بھی ایٹمی طاقت بننے کا فیصلہ ملکی تاریخ میں فیصلہ کن اہمیت کا حامل ہے جس کیلئے ذوالفقار علی بھٹو  میدانِ عمل میں اتر گئے۔

بلاشبہ ایٹمی دھماکے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے دور میں کیے گئے تاہم ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی سوجھ بوجھ 70ء کی دہائی سے ہی پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے کیلئے مددگار ثابت ہوئی۔

ن لیگ کے دور میں ہونے والے دھماکے ایٹمی قوت کا محض مظاہرہ تھا کہ پاکستان بھی ایک ایٹمی طاقت ہے جبکہ ملک یہ طاقت بہت پہلے حاصل کرچکا تھا جسے بھارت کی طرف سے کسی بھی جارحیت کی صورت میں استعمال کیاجاسکتا تھا۔ 

Related Posts