ذوالفقارر علی بھٹو کی آج 43 ویں برسی منائی جارہی ہے۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 43 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کرے گی جس میں سابق وزیراعظم کی سیاسی خدمات اور جہد و جہد پر روشنی ڈالی جائے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی وملک کو ایٹمی پروگرام کی بنیاد اور سیاست کوخواص کے چنگل سے نکال کر عوام کے حوالے کرنا ذوالفقار علی بھٹو کے وہ کارنامے ہیں جو انہیں آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 1967 میں قائم ہوئی جس کے بانی ذوالفقار علی بھٹو (مرحوم) تھے بعدازاں موجودہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا حکومتی اقدامات پر فوری حکم امتناعی دینے سے انکار