اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال اپنے والد کی 44ویں برسی آج منا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آج میرے والد کی 44ویں برسی ہے جن کا نام اقبال احمد چوہدری تھا۔ انہوں نے سن 1952ء میں چوٹی کی امریکی یونیورسٹی سے انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری لی۔
سابق وزیرِ مملکت احسن اقبال نے کہا کہ امریکا سے ڈگری لینے کے بعد میرے والد پاکستان کی خدمت کے لیے وطن واپس چلے آئے اور میں انہی کے نقشِ قدم پر چل رہا ہوں جبکہ میرے مرحوم والد عمرے کی ادائیگی کے دوران وفات پا گئے۔
ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سعودی عرب میں وفات کے بعد میرے والد کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا۔ ان کی 44 ویں برسی کے موقعے پر دُعا کرتا ہون کہ اللہ تعالیٰ ان کی روح پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
Today is 44th death anniversary of my father, Iqbal Ahmad Chaudhary. He got Masters in engg in 1952 from a leading US university & retuned to serve Pakistan. His footsteps I followed. He died in Madinah during umra & got burial in Jannat ul Baqih. May Allah Bless his soul Ameen! pic.twitter.com/kujkelwk89
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) April 25, 2020