کراچی پورٹ کی 40 ارب کی زمین 5 ارب میں کس کو بیچی گئی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جیو

 فیصل واوڈا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پورٹ کی 40 ارب کی سرکاری قیمت کی زمین 5 ارب روپے میں دے گئی۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی بحری امور کا اجلاس سینیٹر فیصل واوڈا کی زیر صدارت ہوا، جس میں چیئرمین کمیٹی نے بڑا انکشاف کیا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کراچی پورٹ کی 40 ارب کی سرکاری قیمت کی زمین 5 ارب روپے میں دے گئی اور کراچی پورٹ کی 500 ایکڑ کی زمین کی مارکیٹ ویلیو 60 ارب روپے سے زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ کی زمین کی الاٹمنٹ کے سودے فوری روکے جائیں، پورٹ میں زمین کی الاٹمنٹ شفاف کریں گے، کراچی پورٹ میں زمین کی الاٹمنٹ میں میگا اسکینڈل ہے، پورٹ کی زمین کی الاٹمنٹ ایس آئی ایف سی کی مشاورت سے کریں گے۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا سب سے پہلے پاکستان، میرے لیے بہت آسان تھا کہ میں اس پر سیاست کرتا، 8 سے 10 کروڑ روپے ایکڑ کی زمین 10 لاکھ روپے ایکڑ میں دی گئی، زمین بھی ادھارپر دی گئی جس کی کہانی گزشتہ 4/5 سال سے چل رہی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آج میں نے قوم کے 60 سے 70 ارب روپے بچائے ہیں، میں پاکستان کے لیے کام کر رہا ہوں، ہم نے ہدایت دی ہیں مشورہ نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام زمین کی ٹرانزیکشن روک دی ہے، آج کے بعد زمین کی کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہوگی، جلد ہی آپ دیکھیں گے کہ عملی طور اربوں روپے ریکور کیے، کراچی میں ساحل سمندر کے سامنے قیمتی زمین ہے، 6000 گز کی زمین کو بھی فریزکرنے کی ہدایت کی۔

Related Posts