پاکستان کی مضبوطی کیلئے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنا ہوگا، مصطفی کمال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماضی کے حکمرانوں نے عوام کو مشکلات کی دلدل میں جھونک دیا ہے،مصطفیٰ کمال
ماضی کے حکمرانوں نے عوام کو مشکلات کی دلدل میں جھونک دیا ہے،مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی کا مقصد عوام کو حکمراں بنانا ہے، ہمیں حکومت ملی تو ہم پی ایف سی ایوارڈ کے ذریعے اختیارات اور وسائل کو نچلی ترین سطح پر مثالی انداز میں منتقل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باعث اختیارات اور وسائل ایوان وزیر اعظم اور ایوان وزیر اعلیٰ سے نکل کر پاکستان کی ایک ایک گلی میں منتقل ہوجائیں، جب تک اختیارات اور وسائل نچلی ترین سطح تک منتقل نہیں ہونگے تب تک نا تو پاکستان اندرونی طور سے مضبوط ہوسکے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہراب گوٹھ سے سینکڑوں پختون نوجوانوں کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی پاکستان کی ساری زبان بولنے والوں کی سیاسی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی میں ہر مذہب اور مسلک کے ماننے والے لوگ شامل ہیں، ہم نے دنیا کے 70 ملکوں سے بڑے شہر کراچی کو بنایا ہے، اگر موقع ملا تو ہم کراچی سمیت پورے پاکستان کو بنا سکتے ہیں۔

ہم سیاست کو سیاست سمجھ کر نہیں کرتے بلکہ ہمارے لئے یہ سیاست عبادت ہے اور یہی وہ وجہ ہے کہ انشا ء اللہ تعالیٰ ایک وقت آئے گا جب پورے پاکستان میں پی ایس پی کے علاوہ کسی اور جماعت کا آپشن نہیں ہوگا۔

Related Posts