ہمیں عورت کو مکمل حقوق دینے کیلئے دین سے رہنمائی حاصل کرنی ہوگی‘خلیل الرحمن قمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمیں عورت کو مکمل حقوق دینے کیلئے دین سے رہنمائی حاصل کرنا ہوگی‘خلیل الرحمن قمر
ہمیں عورت کو مکمل حقوق دینے کیلئے دین سے رہنمائی حاصل کرنا ہوگی‘خلیل الرحمن قمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: نامور مصنف خلیل الرحمن قمر نے کہا ہے کہ ایک نئے پراجیکٹ پر کام میں مصروف ہوں اور اسے بڑی سوچ سمجھ کے بعد کسی چینل کے حوالے کروں گا۔

میں نے ہمیشہ عورت کے مقام کو بہتر کرنے اور ان کو معاشرے میں قابل احترام بنانے کے لئے اپنے ڈراموں کے ذریعے بہت کام کیا اور میرایہ مشن جاری رہے گا۔

میرا نیا پراجیکٹ بہت جلد منظر عام پر آ جائے گا اور میں ایک بہترین کہانی لکھ کر پہلے سے زیادہ بہترین ڈرامہ دیکھنے اور اپنے چاہنے والوں کو دوں گا۔ ہمیں عورت کو مکمل حقوق دینے کیلئے اپنے دین سے رہنمائی لینی پڑے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والا ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“نامور مصنف خلیل الرحمن قمر نے لکھا تھا۔

Related Posts