حکومت اور تحریک لبیک کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنیکا اعلان کچھ دیر بعد متوقع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت اور تحریک لبیک کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنیکا اعلان کچھ دیر بعد متوقع
حکومت اور تحریک لبیک کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنیکا اعلان کچھ دیر بعد متوقع

اسلام آباد: حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے، اس حوالے سے حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد دھرنا ختم کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم کی سربراہی میں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے مظاہرین سے مذاکرات کئے، حکومتی ترجمان کے مطابق مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کچھ دیر بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد پر دھرنا جاری ہے۔مظاہرین نے ناموس رسالت ریلی نکالی اور وہ فرانس میں سرکاری سرپرستی میں توہین رسالتؐ کیے جانے پر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

جبکہ ٹی ایل پی کارکنوں نے اسلام آباد جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا جس کے باعث مظاہرین نے فیض آباد پر ہی دھرنا دے دیا۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے اور آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے شدید شیلنگ کی گئی اور ربڑ کی گولیاں بھی چلائی گئیں جس کے جواب میں ٹی ایل پی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ جس کے نتیجے میں دونوں اطراف بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کے لیے رکاوٹیں، کنٹینر اور خاردار تاریں لگاکر سڑکوں کو بند کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں جڑواں شہروں میں ٹریفک جام ہے اور ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑا جارہا ہے جبکہ میٹرو بس سروس بھی عارضی طور پر بند ہے۔

Related Posts