لاہور: سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو صورتحال خراب کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 168 میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کے رہنما فوادچوہدری کی گاڑی روک لی۔
ذرائع کے مطابق گاڑی ریورس کرنے کے دوران تحریک لبیک کے کارکن کا پاؤں ٹائر تلے آگیا جس پر کارکنوں نے گاڑی کی بیک اسکرین توڑدی۔
فواد چوہدری کا اس حوالے سے ردعمل میں کہنا تھاکہ ہماری کوشش تھی کہ معاملہ پر امن ہو لیکن ہماری کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہیں۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی رہنماء شہباز گِل کو حراست میں لے لیا گیا