تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی وفات پا گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی وفات پا گئے
تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی وفات پا گئے

لاہور: تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی وفات پا گئے۔علامہ خادم حسین رضوی کو علالت کے باعث شیخ زید اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ فانی دنیا کو خیرباد کہہ گئے۔علامہ خادم حسین رضوی کچھ دنوں سے علیل تھے۔

واضح رہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے 3تین قبل ہی فیض آباد سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔فیض آباد دھرنے کے دوران انہیں کینولا بھی لگا ہوا تھا۔

اُس دوران راولپنڈی اوراسلام آباد میں صورتحال انتہائی خراب تھی، حالات کشیدہ تھے،تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کردئیے گئے تھے۔ بجلی بھی جزوی طور پر بند کردی گئی تھی۔

موبائل سروس 15 نومبر فجر کے وقت سے بند تھی، اس دوران مختلف علاقوں میں پولیس اور ٹی ایل پی کارکنان کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔ شیلنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری تھا۔ 25 سے 30 ہزار آنسو گیس کے شیلز فائر کئے گئے تھے۔

مولانا خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ جب تک فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہیں کیاجاتا، ہم دھرنا چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔ جڑواں شہروں میں موبائل سروس، میٹرو سروس، عدالتیں بند تھیں، کاروبارِ زندگی مکمل طور پر معطل ہوچکا تھا۔

تاہم حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات کئے تھے، علامہ خادم حسین رضوی سے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، اس کے بعد انہوں نے دھرنا ختم کردیا تھا۔

Related Posts