گوجرانوالا: انسداد دہشت گردی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کیس میں واقعہ کی حمایت پرٹی ایل پی کارکن کو ایک سال قیداور 10 ہزار جرمانے کی سزاءسنادی۔
ملزم عدنان نے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دے کر سوشل میڈیا پر واقعے کی تشہیر کی تھی۔ عدنان نے واقعہ کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ملزمان کے کردار کو درست قرار دیا تھا۔
اس پر ملزم کے خلاف تھانہ رنگپورہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔جج نے ملزم کو 1 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔
مزید پڑھیں:پریانتھا پر حملہ کرنیوالے ہجوم کے پاس پیٹرول کی بوتلیں تھیں، پولیس کا انکشاف