کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایک غیر مصدقہ بیان پر عوام کو بے وقوف بنایا، آج ہر راز کھول کر عوام کے سامنے رکھ دینے کا وقت آگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ قوم کو ایک غیر مصدقہ مخفی ہاتھ سے تحریر کیے گئے بی بی شہید کے بیان کا حوالہ دیا گیا جسے پیپلز پارٹی نے محترمہ کی وصیت قرار دیا۔
پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ یہ بات قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے کافی سمجھتے ہوئے زرداری نے پیپلز پارٹی پر تسلط قائم کر لیا، الیکشن جیتے اور لال شہباز کی دھرتی کو 12 سال سے بھی زائد عرصے تک تباہ کرتے رہے۔
پیپلز پارٹی رہنماؤں کو مختلف بیانات پر مجبور کردینے والی جے آئی ٹی رپورٹ سامنے لانے والے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ آج وقت آگیا ہے کہ ہم ہر چیز کھول کر عوام کے سامنے رکھ دیں۔
وزیرِ بحری امور علی زیدی نے بلاول زرداری وصیت دِکھاؤ کا ہیش ٹیگ بھی متعارف کروایا جس سے محسوس ایسا ہوتا ہے کہ علی زیدی بی بی شہید کا غیر مصدقہ بیان عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
One “unverified” secret hand written statement of BB shaheed, presented as her will, was suffice enough for them to fool the nation, take over People’s Party, win the elections and destroy the land of Lal Shahbaz for 12+ yrs. Time to disclose all.#بلاول_ذرداری_وصیہت_دیکھاو
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) July 15, 2020
یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کو زیادہ رعایات پی پی پی کے دور میں دی گئیں۔علی زیدی