راولپنڈی:مری اور گردونواح میں ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے ٹمبر مافیا سرگرم ہو گیا مری کے خوبصورت اور گھنے جنگلات میں سر سبزوشاداب درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری ہے
یہ تصاویر بانسرہ گلی کے قریب جنگل کی ہیں جہاں پر درجن کے قریب سر سبز درخت کا ٹے جا چکے ہیں جس کی اطلاع ڈی ایف او مری کو بھی دی گئی لیکن شاید انکے پاس ایکشن لینے کا وقت ہی نہیں۔
ایک طرف وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا وزن کلین اینڈ گرین پاکستان کا ہے اور دوسری طرف اس کے برعکس جنگلات کے حکام کی ملی بھگت سے سرسبزوشاداب درختوں کی کٹائی دھڑلے سے جاری ہے۔
عوامی حلقے سراپا احتجاج ہیں جنہوں نے اعلیٰ حکام سے واقع کا نوٹس لے کر ٹمبر مافیا اور جنگلات کے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ اگر کسی طرح درختوں کی کٹائی ہوتی رہی تو مری کی خوبصورتی ختم ہوجائے گی اور سیاح یہاں کا رخ نہیں کریں گے۔