بھارت میں کورونا میں مبتلا ہونے پر قرنطینہ کے دنوں کو یاد کر کے ٹم سیفرٹ روپڑے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں کورونا میں مبتلا ہونے پر قرنطینہ کے دنوں کو یاد کر کے ٹم سیفرٹ روپڑے
بھارت میں کورونا میں مبتلا ہونے پر قرنطینہ کے دنوں کو یاد کر کے ٹم سیفرٹ روپڑے

نئی دہلی:نیوزی لینڈ کے کرکٹر ٹم سیفرٹ بھارت میں گزارے گئے کورونا کا شکار ہونے پر قرنطینہ کے دنوں کو یاد کر کے روپڑے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹم سیفرٹ سے آن لائن میڈیا سیشن میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بارے میں پوچھا گیا جس پر وہ آئسولیشن میں گزارے دنوں کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑے۔

ٹم سیفرٹ کا کورونا وائرس ٹیسٹ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران مثبت آیا تھا، سیفرٹ کا گزشتہ ہفتے ٹیسٹ منفی آیا اور وطن واپس پہنچ کر قرنطینہ مکمل کر رہے ہیں۔

ٹم سیفرٹ نے کورونا کے تجربے کے بارے میں بتایا کہ کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر میرا دل ڈوبنے لگا تھا،ایسا لگا دنیا رک گئی۔انہوں نے کہا کہ کہ آئسولیشن میں برینڈن میکلم اور اسٹیفن فلیمنگ نے مجھے حوصلہ دیا۔انہوں نے کہا میرے ساتھیوں نے مجھے حوصلہ دیا۔

Related Posts